ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریو اولمپلکس کا پہلا دن؛ ویتنام اور تھائی لینڈ نے جیتا پہلا طلائی تمغہ؛ امریکی نوجوان کو ملا پہلا سونے کا تمغہ

ریو اولمپلکس کا پہلا دن؛ ویتنام اور تھائی لینڈ نے جیتا پہلا طلائی تمغہ؛ امریکی نوجوان کو ملا پہلا سونے کا تمغہ

Sun, 07 Aug 2016 19:23:38    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 7؍اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا )کچھ ممالک کے لئے امید تو کچھ کے لئے مایوسی سے بھرے ریو اولمپکس کے پہلے روز ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا تو بم اور گولی کے خبروں کے درمیان لوگوں میں خوف بھی دکھائی دیا۔ویت نام اور تھائی لینڈ نے اپنے پہلے اولمپک طلائی تمغہ جیتے جبکہ امریکی نوجوان شوٹر گنی تھریسر نے ان کھیلوں کا پہلا سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔بیلجئیم گریگ وان ایورمیٹ نے مردوں کی سائکلینگ روڈ ریس کو جیتا تو رگبی نے 92سالوں کے بعد کھیلوں میں واپسی کی۔سوئمنگ میں برطانیہ کے ایڈم پیٹی نے پہلے دن تمام توجہ اپنی طرف کھینچی۔انہوں نے مردوں کے 100میٹر بریسٹ میں 57.55سیکنڈ کا وقت نکال کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا،وہ پہلی بار اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔چین کے سنگ یانگ نے بعد میں سوئمنگ فائنل میں سرخیاں بٹوری۔انہوں نے 400میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں آسٹریلیا کے میک ہورٹن کو پیچھے چھوڑ کر اپنے خطاب کا دفاع کیا۔ریو کھیلوں کا آغاز ایک ناپسندیدہ دھماکے کے ساتھ ہوا۔برازیلی فوج کے بم ڈسپوزل دستہ نے کوپاکبانا بیچ میں مردوں کی سائیکل ریس کی ختم لائن کے قریب مشکوک پیکٹ حاصل کیا اور انہوں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے متوازن دھماکا کیا۔وہیں ڈیاڈورو میں سواری کے مقام پر تب لوگ حیرت زدہ رہ گئے جب ایک گولی میڈیا کے لیے بنے عارضی وینیو سے نکل کر چلی گئی۔اس سے اس میں جگہ جگہ سوراخ ہو گیا۔
امریکہ کی 19سالہ تھریسر نے چین کی دو لی اور 2012کی طلائی تمغہ فاتح یی سیلنگ کو پیچھے چھوڑ کر خواتین کی دس میٹر ایئر رائفل کا خطاب جیتا۔بعد میں ہوآنگ جھان جیت نے مردوں کی دس میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی،وہ ویت نام کی طرف سے سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ویت نام کی تاریخ کا پہلا طلائی تمغہ ہے،میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔تھائی لینڈ کی سوپتا تناسن نے خواتین کی 48کلوگرام میں ویٹ لفٹنگ کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔انہوں نے کل 200کلوگرام بوجھ اٹھایا۔ڈوپنگ تنازعہ میں پھنسے روس بیسلن مڈرانوو نے جوڈو میں مردوں کے 60کلوگرام میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔


Share: